وادی الدواسر میں متعدد دکانیں سربمہر
وادی الدواسر....وادی الدواسر میں شہری دفاع کی ٹیموں نے سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سربمہر کردیں۔ ٹیمیں ان دنوں تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ کئی دکانوں کے مالکان کو سلامتی ضوابط مکمل نہ ہونے پر تادیبی کمیٹی کے حوالے کردیا گیاہے۔ یہ مہم رمضان المبارک سے قبل سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے چلائی جارہی ہے۔