Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ہال میں لڑکی کا ہنگامہ

بروالا۔۔۔۔بروالا نیا گاؤں میں واقع شادی ہال میں ساہال بلاک  سے آنیوالی بارات کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا ۔باراتیوں کی خاطرمدارات کے بعد شادی کی رسمیں اداکی جارہی تھیں کہ اسی دوران تقریب میں سنسنی پھیل گئی  جب دلہن شادی کا ہار دولہا کے گلے میں ڈالنے والی تھی کہ اچانک ایک لڑکی نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ برپا کردیا۔وہ بلند آواز میں چیخنے چلانے لگی اور کہنے لگی کہ میں دولہا سے پیار کرتی ہوں ، اس کے ساتھ شادی کا حق صرف میرا ہےکسی اور کا نہیں۔لڑکی کا ہنگامہ ،احتجاج اور ہمت دیکھ کر دولہا نے خود کو اس کے سپرد کرتے ہوئے  شادی کی حامی بھرلی۔ اس واقعہ پر دلہن کے گھروالے طیش میں آگئے اور شادی ہال میں موجود باراتیوں سے ہاتھا پائی شروع ہوگئی تاہم موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کرکے حالات کو کنٹرول کیا۔دونوں فریقوں نے معاملہ پولیس اسٹیشن لے جانے کے بجائے آپسی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -امتحان ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں

 

شیئر: