Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرمکہ مکرمہ غسل کعبہ دینگے

 

مکہ مکرمہ۔۔۔خادم حرمین شریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کل غسل کعبہ کی سعادت حاصل کرینگے۔ عرق گلاب سے معطر آب زمز م سے خانہ کعبہ کی دیواروں کو صاف کیا جائیگا اور اندرونی حصے کو غسل دیا جائیگا۔ اس رسم میںمسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف امور کے جنرل انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور ان کے نائب شیخ ڈاکٹر محمد الخزیم ، متعدد وزراء علماء،کلیدبرداران کعبہ ،سفارتکار ، مقامی شہری اور زائرین شرکت کرینگے ۔ امام السدیس نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو غسل دینا سنت مبارکہ ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کافی پہلے غسل کعبہ کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔

شیئر: