راگا بوائز کا لندن میں بھی تہلکہ
گلوکار ولی حامد خان اور انکے بھائیوں نے مانچسٹر کے بعد لندن میں بھی اپنی گائیکی سے تہلکہ مچا دیا۔ سیکڑوں لوگوں کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوس واپس لوٹنا پڑا ۔ولی حامد خان اور انکے بھائیوں پر مشتمل راگا بوائز بینڈ نے مانچسٹر میں کامیاب شو کرنے کے بعد لندن میں بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ ہال میں موجود شرکاءانکی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ اس حوالے سے ولی حامد خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مانچسٹر اور لندن میں ہونے والے دونوں شوز کو جس طرح پذیرائی ملی وہ ہمارے تصور میں بھی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گورے بھی موسیقی کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔ ہمارے شوزمیں مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔