Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے رہنما پارٹی چھوڑ دیں،شجاعت کا مشورہ

  اسلام آباد... مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چو ہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔انہوں نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ۔وزیراعظم اور دیگر رہنما ن لیگ چھوڑ دیں۔ کیا یہ لوگ صرف ا نتخابات میں ٹکٹ کیلئے ملک کے خلاف باتیں برداشت کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ طور پر نواز شریف کے بیان کو مسترد کر کے ملک دشمنی قرار دیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس فیصلہ کی تائید کی، یہ کسی کی ذات نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ اجلاس میں جو فیصلے ہوئے ان پر عملدرآمد وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔وہ نوازشریف کی صفائی پیش نہ کریں بلکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے ماضی کے بارے میں بڑھکیں نہ ماریں۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی ہونے کے دعوے کے بعد اب ان کے نظریات بھی سامنے آ گئے۔ کیا وہ محمود اچکزئی جیسے نظریاتی بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا جس کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ کے بکھرنے کی افواہیں،طوفان ٹل گیا؟

شیئر: