Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر پاکستان کی مسجد نبوی شریف میں حاضری

مدینہ منورہ...صدر ممنون حسین نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مسجد نبوی شریف کی زیارت کی۔ انہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں صلوة و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مسجد نبوی کے دروازے پر انہیں انتظامیہ کے عہدیداروں نے خوش آمدید کہا۔
 

شیئر: