Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3کارانشورنس کمپنیوں کو پیکیج سے روک دیا

ریاض ۔۔۔سعودی مالیاتی ایجنسی ساما نے اعلان کیا ہے کہ 3کارانشورنس کمپنیوں کوانشورنس پیکیج جاری کرنے سے منع کردیا گیا ۔ان کمپنیوں کے خلاف انشورنس قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ المدینہ کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ 3کمپنیاں انشورنس مسائل کے حل میں ہمیں پریشان کرتی رہی ہیں۔ سامانے طے کیا کہ ملاذللتامین ،میڈگلف، اسیج، کمپنیاں ٹریفک حادثہ ہونے کی صورت میں گاڑیوں کے مالکان کو پریشان کرتی رہی ہیں۔ ساما نے 29نومبر سے کمپنیوں کو گاڑیوں کی انشورنس سے منع کردیا ہے۔

شیئر: