Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہنیوں کی سیاہی کیسے دور کریں ؟ ‎

کہنی کے سیاہ دھبے دور کرنے کے لیے لیموں  کاٹ کر اس کا رس نکال کر علیحدہ کرلیں اور چھلکوں میں آدھا چمچ دودھ ڈال کر کہنی پر رگڑیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کی کہنیاں صاف  اور نرم و ملائم ہوجائیں گی ۔ 
ایلوویراجیل کہنیوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔ دس منٹ کے لیے ایلوویرا جیل کو کہنیوں پر لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں .  ہفتے میں دو بار اس نسخے کا استعمال کہنیوں کی سیاہی دور کر دے گا ۔
ایک چائے کا چمچ وٹامن ای کے کیپسول میں ایک چمچ لیموں کا عرق ،  گلیسرین اور چار بڑے کھانے کے چمچ  دودھ  شامل کرکے پیسٹ بنالیں ۔ اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ کےلئے لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھو کر خشک کرلیں ۔ اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کی کہنیوں کے داغ دھبے چند ہی دن میں دور ہوجائیں گے ۔ 
سن  اسکرین کا باقاعدہ استعمال کہنیوں کو نرم وملائم احساس بخشتا ہے اور انہیں کھردرا اور خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے ۔
گلیسرین میں عرق گلاب مناسب مقدار شامل کر کے لگانے سے بھی کہنیوں سے بد نما سیاہ دھبے دور ہو جائیں گے ۔

شیئر: