عمران خان سے افغان نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔پاک، افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر افغان وزیرخارجہ نے کہاکہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالےں اور افغانستان کا دورہ کریں ۔ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کیا۔ افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔