Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں 13 وزراء اور 10 گورنر تبدیل

خرطوم۔۔۔سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں، صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔مبصرین نے توقع ظاہر کی کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ۔

شیئر: