پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ٹویٹر پر ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا اور اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ارم احمد خان نے ٹویٹ کیا : بحیثیت انسان ہم سب کا فرض ہے کہ ہم انسانیت کے لیے آواز اٹھائیں اور کشمیر میں جاری جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
رافعہ سلیم کا کہنا ہے : آپ ایسی قوم کو کبھی نہیں ہرا سکتے جہاں مائیں خود اپنے بیٹوں کو انکی شہادت پر سلامی دیتی ہوں۔ ہندوستان ظلم و جبر اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر میں آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا۔
عثمان عبدالقیوم نے ٹویٹ کیا : انڈیا کشمیریوں کو مار سکتا ہے لیکن ان کے عزم کو نہیں توڑ سکتا۔
صہیب رومی کا کہنا ہے : انڈیا جتنا چاہے ظلم و ستم کر لے یہ کشمیری اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
ارشد محمود نے ٹویٹ کیا : پوری دنیا مسلمانوں کے حقوق اور مسلم ریاستوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کر لیتی ہے۔
عمارہ مہدی کے مطابق : ہندوستان کبھی بھی ظلم و جبر اور تشدد کے ذریعے کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکتا۔
باسل محمود نے کہا : کشمیری صرف آزادی کے لیے نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کے لئے لڑ رہے ہیں۔
ضعیم عباس ایوان نے کہا : کشمیری اپنی آزادی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اس کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
عثمان علی نے ٹویٹ کیا : اسلحہ سے جسموں کو زخمی کیا جاسکتا ہے لیکن دلوں سے آزادی کے جنون کو مٹایا نہیں جاسکتا۔
Resistance is Way of life in Kashmir.#AzadiForKashmir pic.twitter.com/UvhXvqUn4E
— Basil Mohammad (@basilmohammad28) May 15, 2018
It's duty of every human to speak for humanity and to raise voice against oppression. Stand up for Kashmir.
#Azadiforkashmir pic.twitter.com/FHTIv7DAQ7— Iram Ahmad Khan (@Iram_Ahmad_Khan) May 15, 2018