ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ ہمیں رمضان کے روزوں اور قیام اللیل کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے وطن اور ہمارے عوام کی حفاظت فرمائے ، تمام مسلمانوں کو امن وسکون اور نعمتوں سے نوازے۔ شاہ سلمان نے یہ پیغام ٹویٹر پر جاری کرکے آخر میں تحریر کیا’’کل عام وانتم بخیر‘‘ ۔
أهنئكم بحلول شهر رمضان المبارك، سائلاً الله سبحانه وتعالى أن يعيننا على صيامه وقيامه، وأن يحفظ وطننا وشعبنا، وأن يعم الخير والأمن والاطمئنان على عموم بلاد المسلمين، وكل عام وأنتم بخير.
— سلمان بن عبدالعزيز (@KingSalman) ١٦ مايو ٢٠١٨