محاذ آرائی سے ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے،چوہدری نثار
اسلام آباد...سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا ۔ اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا ۔ اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں بلکہ ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ ہر مسلم لیگی نے اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔