تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی ا سمبلی ن لیگ میں شامل
اسلام آباد... تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ مسرت احمدزیب نے ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مسرت احمد زیب نے ٹوئٹر پر بیان میںکہاکہ یکم رمضان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت باعث افتخار ہے۔