رنگ گورا کرنے کے قدرتی نسخے
ایک چائے کا چمچ ملک پاؤڈر ، ایک چمچ شہد ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچ بادام کا تیل مکس کرلیں ۔ اسکا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سادہ پانی سے منہ دھولیں ۔ اس سے آپ کے چہرے پر چمک آ جائیگی ۔ یہ داغ دھبے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ رنگت نکھارنے کے لئے بھی موثر ہے ۔
ایک چائے کا چمچ بیسن ، دو چمچ دودھ اور دو سے تین قطرے لیموں کا رس ڈال کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ چار ہفتوں تک اس کے روزانہ استعمال سے آپ کی رنگت گوری اور چہرہ صاف ہوجائے گا ۔
باجرے کا آٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں ۔ اسے تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔ اس سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور رنگت گوری ہو جائے گی ۔