ون پلس کمپنی کی جانب سے بلٹ وائرلیس ائیرفونز متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ ائیر فونز میں تار دی گئی ہے جو کہ دائیں اور بائیں ایئر بڈ کو باہم منسلک کرتی ہے۔ ڈیوائس میں بلیوٹوتھ کنیکٹیویٹی دی گئی ہے اس کے علاوہ ساونڈ کو بہتر بنانے کے لیے انرجی ٹیوب ٹیکنالوجی کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ائیر فونز میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو کہ صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے پانچ گھنٹے کا پلے بیک ٹائم مہیا کرتی ہے۔ ایئر فون کو ایک مکمل چارج کے بعد آٹھ گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔چارجنگ کیلئے کسی بھی یو ایس بی ٹائپ سی ایڈاپٹر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈیوائس میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ ائیرفونز کی قیمت 69 ڈالر ہے اور اسکی فروخت 5 جون سے شروع ہو گی۔