حیدرآباد..... تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے 2علیحدہ سڑک حادثات میں4 افراد ہلاک ہوگئے ۔پہلا حادثہ نلگنڈہ ہائی وے نمبر 65پر پیش آیا جس مین موٹرسائیکل کو لاری کی پیچھے سے ٹکر کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت 35سالہ کے شنکرئیا اور اس کے بھتیجے 12سالہ کے منوج کے طور پر کی گئی ہے۔شنکرئیا مقامی ٹی آرایس لیڈر اور گرام پنچایت کا وارڈ ممبر تھا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاری حیدرآباد سے وجئے واڑہ جاتے ہوئے انکی موٹرسائیکل کو ٹکر دیدی۔ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دوسراحادثہ اسی ضلع کے پداوورو منڈل کے تُماچیٹو تانڈہ کے قریب پیش آیا ۔اس حادثہ میں بھی لاری نے موٹرسائیکل کو ٹکر دیدی ۔ موٹرسائیکل سڑک عبور کر رہی تھی ۔مرنے والوں کی شناخت سائیدو اور نرنجن کے طورپر کی گئی ہے۔