لندن .... مختلف ملازمتوں کی ضروریات اور دلچسپیوں کے حوالے سے ان تمام امیدواروں سے طرح طرح کے سوالات کئے جاتے ہیں جو اس ادارے یا کمپنی میں ملازمت کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انٹرویوز وغیرہ پر ماہرانہ دسترس رکھنے والے سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ امیدواروں سے طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں مگر بہت سے سوالات ہیں جو امیدواروں سے پوچھنے کی اجازت نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ایسے سوالات جنہیں پوچھنے کی اجازت ہے وہ بھی بیحد عجیب قسم کے ہیں یعنی انہیں سن کر ہی لوگ حیران ہوجاتے ہیں۔ اگر امیدوار خاتون ہے تو اس سے یہ نہیں پوچھا جاسکتا کہ آپ حاملہ تو نہیں؟ یا بچے کی ماں تو نہیں؟ یہ سوالات غیر قانونی قرار دیدیئے گئے ہیں۔ ایسی خواتین سے صرف یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ کوئی جسمانی مسئلہ ان کے کام کی راہ میں حائل تو نہیں ہوسکتا۔ ملازمت کے امیدواروں سے انکی عمر ، نسل ، مذہب اور جنس کے بارے میں بھی سوال پوچھنا بھی غلط قرار دیدیاگیا ہے۔ یہ رپورٹ روزگار فراہم کرنے والی قانونی کمپنی میکڈونلڈکے نگراں ٹرینٹ ہینکاک کی نگرانی میں تیارہوئی ہے۔