کرناٹک میں جمہوریت کی فتح ہوئی، ممتا
کولکتہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کرناٹک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ کرناٹک میں جمہوریت کامیاب ہوئی۔دیوے گوڑا ، کمار ا سوامی اور کانگریس کے دیگر رہنماؤ ں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی فرنٹ کی جیت ہے۔ممتا بنر جی نے بی جے پی پرارکان اسمبلی کے خریدنے کی کوششوںکا الزام عائد کیا ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ممتا نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جوڑتوڑ کی سیاست اچھی بات نہیں۔ آج جو لوگ اقتدار میں ہیں ممکن ہے کل نہ ہوں ۔واضح ہو کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے کا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا۔اب کانگریس کی حمایت یافتہ جنتا دل سیکولر کے کمارا سوامی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔