انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے2018 کے انتخابات کا سیکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس سے مدد لی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ ا سٹیشنوں کی سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سیکیورٹی اہلکار پولنگ ا سٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہونگے ۔ انتہائی حساس پولنگ ا سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے ۔انتخابی مہم کے دوران سے سیکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائد ین کو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔