سبیکا ہونہار پاکستانی طالبہ تھی،شاہد خاقان
کراچی...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے ا سکول میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر گئے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی۔ پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لئے جہاں انکی اصل وجوہ تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے۔ وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔دریں اثناءوزیر اعظم پاکستان نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں او رامن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں کینسر کئیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے اسپتال کیلئے حکومت کی طرف سے 10 کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مخیر حضرات بھی کینسر اسپتال کیساتھ تعاون کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کینسر کیئر اسپتال سے عوام کو سہولت میسرآئے گی لیکن تمام افراد تک سہو لتیں پہنچانے کیلئے مزید وسائل درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبوں کیساتھ شراکت داری سے وسائل کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔امید ہے کہ نجی شعبے اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔