Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیوسٹن میں سبیکا کی نماز جنازہ،میت پاکستان کیلئے روانہ

ہیوسٹن... امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی مسجد میں ادا کر دی گئی۔سبیکا کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لایا گیا۔ نماز جنازہ میں ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے اہلکاروں کے علاوہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مئیر ہیوسٹن اور امریکی کانگریس کے مقامی ارکان شامل تھے۔ہیوسٹن میں سبیکا کی ہوسٹ فیملی نے نماز جنازہ کے بعد سبیکا کے ساتھ گزارے وقت کا جذباتی انداز میں ذکر کیا جس سے وہاں موجود ہر شخص اشکبار ہو گیا۔ نماز جنازہ اور تعزیتی تقریب کے بعد سبیکا کی میت پاکستان کے لئے روانہ کردی گئی۔ میت پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔سبیکا کا تعلق کراچی سے تھا۔کراچی میں سبیکا کی رہائش پر اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی گزشتہ روز گورنرسندھ کے ہمراہ سبیکا کی رہائش گئے اور اسکے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔
مزید پڑھیں:سبیکا ہونہار پاکستانی طالبہ تھی ،شاہد خاقان

شیئر: