Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیسٹر شائر سے پریکٹس میچ ڈرا


لیسٹر شائر: پاکستان اور لیسٹر شائر کے درمیان کھیلا جانے والا 2 روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناتے ہوئے پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جواب میں لیسٹر شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے ۔ لیسٹر شائر کی اننگز کی خاص بات عتیق جاوید اور عدیل علی کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے بالترتیب 54 اور 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان کامیاب بولر رہے جنہوں نے 13 اوورز میں 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک ، ایک وکٹ محمد عباس، سعد علی اور فخر زمان نے حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے73، فخر زمان نے 71 اور عثمان صلاح الدین نے 69رنز ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات 24 مئی سے لارڈ ز میں کھیلا جائے گا۔ کپتان سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شیئر: