عبد الستار خان
5رمضان المبارک میں اسلامی تاریخ کے اہم واقعات رونما ہوئے۔ چند اہم واقعات ملاحظہ ہوں:
ہجرت سے پہلے رسول اکرم نے حرم مکی شریف میں قریش کے سرداروں کے سامنے سورہ النجم کی تلاوت فرمائی ۔ آیت سجدہ پر رسول اکرم نے سجدہ فرمایا اور قریش کے تمام سرداروں نے بھی سجدہ کیا۔
ایک روایت کے مطابق 5رمضان میں رسول اکرم نے سیدہ زینب ؓ سے نکاح فرمایا۔
اس دن5ہجری کو مسلمانوں کا لشکر غزوہ احزاب کے لئے روانہ ہوا۔
5رمضان 666ھ بمطابق19نئی1268ء کو اسلامی سپہ سالار بیبرس نے انطاکیہ کو صلیبیوں کے قبضے سے آزاد کروایا۔ انطاکیہ 170سال تک صلیبیوں کے قبضے میں رہا۔
5رمضان المبارک113ھ کو عظیم فاتح عبد الرحمن الداخل دمشق میں پیدا ہوئے۔ عبد الرحمن الداخل کو ’’صقر قریش‘‘ کہا جاتا ہے۔ آپ نے ہی اندلس میں اموی ریاست قائم کی تھی۔