Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل :پلے آف ٹیمیں لائن اپ ہوگئیں


دہلی، پونے:انڈین پریمیئر لیگ میں پلے آف تک پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ سن رائزرز حیدر آباد، چنئی سپر کنگز ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے ساتھ پلے آ ف ٹیموں کی لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ۔ پلے آف کے پہلے میچ کے دوران دونوں ٹاپ ٹیموں سن رائزرز حیدر آباد اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کوالیفائر مقابلہ ہوگا جس کی فاتح براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گیا ۔ہارنے والی ٹیم کو ایلیمینٹر کی فاتح ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔ یہ میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ہارنے والی لیگ سے آوٹ ہو جائے گی۔ لیگ مرحلے کے آخری میچ میں چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 5وکٹوں سے شکست دی ۔ کپتان دھونی نے چھکا لگا کر چنئی کو ہدف تک پہنچایا۔پہلے کھیلتے ہوئے کنگز الیون نے153رنز بنائے لنگی نگیدی نے صرف10رنز دے کر4وکٹیں لیں ۔ پلے آف تک پہنچنے کیلئے کنگز الیون کو چنئی سپر کنگز کو بڑے فرق سے ہرانے کی ضرورت تھی لیکن چنئی نے اس کی نوبت ہی نہیں آنے دی اور 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔

شیئر: