Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی میں شاہ سلمان منصوبہ برائے روزہ افطار جاری

ریاض..... وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد کے تحت جمہوریہ مالی میں روزہ افطار منصوبہ جاری ہے۔ مالی میں سعودی سفیر سعود بن علی الحارثی نے کہا ہے کہ شاہ سلمان منصوبہ برائے روزہ افطار کے تحت دارالحکومت باماکو میں شاہ فیصل جامع مسجد کے علاوہ متعدد یتیم خانوں میں روزہ افطارکرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت اسلامی امور کے تحت یہ منصوبہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی نافذ کیا جائیگا۔ مالی میں سعودی عرب کی جانب سے متعدد رفاہی منصوبے بھی جاری ہیں۔ یہاں تنگ دستوں اور مجبور و بے کس افراد کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ مقامی افراد، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کیلئے نیک جذبات رکھتی ہے۔
 

شیئر: