ن لیگ کے مزید2ارکان اسمبلی کیخلاف نیب کی تحقیقات
اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے2 ارکان اسمبلی کے خلاف تحقیقات کا حکم دےدیا ۔ن لیگ کے ایم این اے ریاض الحق اورایم پی اے شاہ نواز خان کے خلاف کرپشن کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ۔ چیئرمین نیب کی صدارت میں اجلاس میں زیر تفتیش مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ نیب نے مختلف کمپنیوں میں کرپشن کی شکایات کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا ۔ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہ نواز خان پرائمری ا سکول کی چھت پرقبضہ کرنے کا الزام ہے۔ اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ریاض الحق جج پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ریاض الحق نے سڑکوں کے تعمیری فنڈز میں خوردبردکی ہے۔دوسری جانب نیب میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جعلی ڈگریوں پر100سے زائد غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔ رمضان اعوان کیخلاف اہم ثبوت مل گئے۔