Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا وریجن کارڈ ، لاکھوں پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے

 
کراچی ( صلاح الدین حیدر) نادرا کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کردی کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) پر سے لگی ہوئی پابندی اٹھا لی گئی ۔جس کے نتیجے میں 4لاکھ سے زائد پاکستانی جو بیرون ممالک میں مستقل قیام پذیر ہوگئے۔ حکومت کے فیصلے سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ےہ کارڈ اب آن لائن پر درخواست بھرنے سے درخواست گزار کو کورےئرسروس کے ذریعے گھر پر مل جائے گا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ 2قسم کے کارڈ ز بیرون ممالک میں قیام پذیر پاکستانیوں کے لئے مہیا کئے جاتے ہیں۔نائیکوپ ا ن لوگوں کو ملتاہے جو پاکستان اور دوسرے ممالک کی شہریت رکھتے ہیں ۔ا پاکستان اوریجن کارڈ صرف انہیں ملتاہے جو پاکستان میں پےدا ہو ئے لیکن مستقل بیرون ملک قیام پذیر ہوگئے۔ انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ بھی نہیں لیا بلکہ بیرونی ممالک کی شہریت اختیار کرلی۔انہیں وطن واپس آنے میں خاصی دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔ ا پنے ہی ملک کا ویزا درکار ہوتا تھا ۔اوریجن کارڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں آزادی سے آنے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اےک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ اوریجن کارڈبہت پرانا نظام ہے۔نہ جانے اس پر کیوں ، سیکیورٹی یا کسی اور وجہ سے پابندی عائد ہوگئی تھی۔ اب اسے دوبارہ جاری کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق زیادہ تر پاکستانی خلیجی ریاستوں ، سعودی عرب، یا متحدہ عرب امارات ، قطر، عمان، بحرین ، کویت ، وغیرہ یا پھر شمالی امریکہ ، اور یورپی ممالک میں بس گئے ہیں۔کاروبار یا ملازمت کی وجہ سے وہ وہاں کی شہریت اختیار کرچکے ہوںیا پھر غلطی سے پاکستانی پاسپورٹ کا دوبارہ اجرا ءنہیں کروا سکے ہوں، ان کی تعداد ویسے تو 10لاکھ سے بھی زیادہ ہے، لےکن ایک محتاط اندازے کے مطابق ا یسے لوگوں کی تعداد جنہیں اوریجن سے فائدہ ہوگا تقریبا 4لاکھ ہوگی۔ ترجمان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ نادرا کو اب تمام پاکستانیوں کی تفصیل کمپیوٹرائز ڈ کر لینی چاہئیے۔اس سے انہیں پوسٹل بیلٹ کی سہولت بھی حاصل ہوجائے گی۔بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کا مسئلہ کافی عرصے سے زیر غور ہے۔ اب تک اس پر فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ اس سال ہونے والے انتخابات میں بھی یہ لوگ شاید ووٹ نہ ڈال سکیں۔
 

شیئر: