Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے کیوں نکالا،کس نے نکالا؟

اسلام آباد...نیب کی طرف سے شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنسز کی سماعت میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان مکمل ہوگیا۔جمعرات مریم نواز اپنا بیان قلمبند کرائیںگی۔نواز شریف نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات اور کیسز کو جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی کہانی مشرف دور سے شروع ہوئی ہے۔1999ءمیں مجھے جلا وطن کیا گیا۔واپس آیاتو عوام نے اقتدار پھر مجھے سونپا تو میں نے سرجھکا کر نوکری کرنے سے انکار کردیا۔ایک آمر کے خلاف مقدمہ چلایا،جیسے جیسے مشرف کے مقدمات میں تیزی آتی گئی میرے خلاف مقدمات اور سازشوں میں تیزی آتی گئی۔پانامہ لیکس میں دنیا کے کئی ممالک کے لوگوں کے نام آئے۔مجھے نہیں معلوم کتنے لوگوں کو اقتدار سے نکالا گیا اور کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئی۔میں اپنے خلاف لگنے والے تمام کیسز اور بے بنیاد مقدمات کو مسترد کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:کیوں نکالا اور کس نے نکالا ،سب بتادیا،مریم نواز

شیئر: