Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صابن، ایئر فریشنر اور پرفیوم فضائی آلودگی کا سبب

 لندن .... برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گوو نے جب سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے مسلسل اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ فضائی آلودگی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور سب سے پہلے دو خاص قسم کی بو جن میں سے ایک لیموں کی بو ہے اور دوسری پائن کی جو ماحولیات کی خرابی میں اہم کردارادا کررہی ہے تاہم ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے جو حکمت عملی حکومت نے شروع کی ہے اس میں کاروں سے خارج ہونے والے دھویں کو بھی ماحولیاتی خرابی کا بڑا سبب قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ انتباہی نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ طرح طرح کے صابن ، ایئر فریشنر ، دیواروں اور گاڑیوں وغیر ہ کو رنگنے والے پینٹ ، گلو ، ٹوائلٹ کلینرز، قالین اور پرفیوم فضائی آلودگی میں بڑا کردارادا کررہے ہیں کیونکہ ان میں طرح طرح کے کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں اور ماہرین کے بیان کے مطابق جب ان مختلف اشیاءپر سورج کی کرنیں پڑتی ہیں تو انتہائی منفی ردعمل سامنے آتا ہے جو انسانی صحت اور ماحولیاتی درستگی دونو ںکیلئے بیحد خراب ہے۔

شیئر: