سمندری طوفان جمعہ کو عمان کے ساحل پر پہنچے گا، ہنگامی حالت کا اعلان
مسقط: بحر عرب کا طوفان میکونو جمعہ اور ہفتہ عمان کے ساحلوں پر پہنچے گا۔ ظفار اور وسطی کمشنریوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔عمان کے محکمہ موسمیات سمیت امدادی اداروں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بحر عرب میں طوفان صلالہ سے 570کلو میٹر دور ہے ۔طوفان میں مرکز میں ہوا کی رفتار135کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
آئندہ36گھنٹوں میں یہ عمان کے ساحلی علاقوں تک پہنچے گا۔ طوفان قریب آتے ہی متاثر علاقوں میں طوفانی بارش سمیت آندھی شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت گھروں تک محدود رہیں۔
بحر عرب کا سمندری طوفان، تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں