Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے چیئرمین نیب کو پھر قانونی نوٹس دیدیا

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو نیب کی جانب سے 4.9 ارب ڈالر کی رقم ہند منتقل کرنے کے الزام پر ایک اورقانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے الزامات کو قبل از وقت دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال 14 دن میں معافی مانگیں۔ ایک ارب روپے کا ہرجانہ اداکریں اور انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقا عدہ معافی کا اشتہار شائع کرایا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ 8 مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلیز جاری کی۔ اس میں سابق وزیراعظم پر ہند میں منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9 ارب منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جن میڈیا رپورٹس پر نیب نے نوٹس لیاپریس ریلیز میں ان کا حوالہ بھی نہیں دیا گیا۔ ورلڈ بینک اور اسٹیٹ بینک کی وضاحت کے باوجود ایک اور پریس ریلیز جاری کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق کے بغیر اعلامیہ جاری کر دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:قائمہ کمیٹی نے چیئر مین نیب کوطلب کرلیا

شیئر: