Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل

  کراچی ... تحریک انصاف کی رہنما اور بانی رکن فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئیں ۔فوزیہ قصوری نے گزشتہ روز تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات کو پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فوز یہ قصوری نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی 2 سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن گئی ۔آج الیکشن لڑے بغیر ہمارے18ایم پی ایزاور4ایم ایز ہیں۔پاکستان کے مظلوم لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔آج فوزیہ قصوری کے شامل ہونے سے ہمارے نظر ئیے کی توثیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں فائدہ اور نقصان دیکھ کر ہمیں جوائن نہیں کر رہے ۔ غلط اور صحیح کا فیصلہ کرکے ہمارے ساتھ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہم پر تہمت لگاتے رہے ،الزامات لگاتے رہے ۔ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو اللہ کی تائید ہمارے ساتھ نظر نہیں آتی ۔ الطاف حسین ،فاروق ستار اور عشرت العباد بغیر گولی چلائے گر گئے۔اس موقع پر فوزیہ قصوری نے کہا کہ میں نے کبھی اقتدار کی سیا۔ست نہیںکی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی مڈل کلا س پارٹی ہے۔میری تمام جدوجہد بھی عام لوگوں کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں تاہم 2013 کے بعدتحریک انصاف مشن سے ہٹ گئی ہے ۔ جن کے خلاف ہم جدو جہد کر رہے تھے وہ پی ٹی آئی میں آگئے۔
مزید پڑھیں:فوزیہ قصوری پاک سر زمین پارٹی میں شامل؟

شیئر: