Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو طوفان:ریاض کی جنوبی کمشنریوں میں ایمرجنسی نافذ

ریاض: ریاض محکمہ صحت نے میکونو طوفان کے باعث ریجن کی جنوبی کمشنریوں کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی کمیٹی نے کہا ہے کہ حوطہ بنی تمیم، الحریق، الافلاج، السلیل اور وادی الدواسر میں تمام اسپتالوں اور صحت مراکز کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مملکت کے جنوبی علاقوں میں میکونو طوفان کی وجہ سے ریاض کی جنوبی کمشنریاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ تمام اسپتال اور صحت مراکز کے علاوہ وزارت تحت امدادی اسٹاف ہفتہ سے منگل تک چوکس رہے ۔

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: