مسقط: میکونو طوفان صلالہ اور ظفار سے ایک سو کلو میٹر کی دوری پر ہے تاہم اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ملک کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ عمانی محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ طوفان کی شدت کیٹگری2تک پہنچ چکی ہے۔ طوفان مقامی وقت کے مطابق4ساحل سے ٹکرائے گا۔ رات 12بجے تک طوفانی بارش ہوگی جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگی۔رات بھر ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم علی الصبح طوفانی بارش شروع ہوگئی۔
میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں
قبل قليل الشرطة عبر مكبرات الصوت تنادي المواطنين من أخلاء المنطقة في ولاية سدح
نتمنى تجاوب الجميع في هذه الظروف لتقليل نسبة الخسائر#ميكونو #صلالة pic.twitter.com/J7cxhiNTt6— مريم الغافري (@MaryamGhafri) ٢٤ مايو ٢٠١٨