Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا: ہوٹل کے سامنے کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک

  تریپولی۔۔۔لیبیا کا سیاحتی شہر بن غازی بم دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔پولیس کے مطابق شہر کے مصروف علاقے میں واقع ہوٹل کے سامنے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا۔ سڑک کنارے کھڑی 8 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

شیئر: