کھڑکی اور دروازوں پر اکثر جالے آجاتے ہیں ۔ انہیں صاف کرنے کے لئے ایک نرم چادر کا ٹکڑا لیں ۔ اسے نیم گرم پانی میں ڈبو دیں اور پھر ڈنڈے پر لپیٹ لیں ۔ اخبار پر تھوڑا سا نمک ڈال کر اس کو ڈنڈے پررول کرلیں ۔ اب ڈنڈے کو چاروں طرف گھما کر جالے صاف کریں ۔ اس سے بہت عرصے تک جالے نہیں آئیں گے ۔
فرنیچر اور کھڑکی دروازوں کو دیمک سے بچانے کے لئے تھوڑا سا کیروسین ڈال دیں ۔ اس سے دیمک کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔
پھٹی ایڑیوں کے لئے لیموں بہت مفید ہے ۔ تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں ایک لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلوم میں اپنے پاؤں 10 منٹ تک ڈبو کر رکھیں ۔ تین تا پانچ دن اس عمل کو دہرانے سے پھٹی ایڑیوں کی شکایت دور ہو جائے گی ۔
چھ عدد بادام گاجر کے جس کے ساتھ استعمال کرنے سے دماغ کی کمزوری دور ہوتی ہے اور یادداشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
چہرے کے اضافی بال صاف کرنے کے لئے پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے چہرے پر مل لیں ۔ تقریباً ایک ہفتہ باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے ۔
قالین پر لگی چیونگم کو نکالنے کے لئے برف کیوبز کا استعمال کریں ۔ چیونگم پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں اور چاقو کی مدد سے چیونگم کو نکالنے کی کوشش کریں .