موٹو زیڈ 3 پلے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک
موٹو زیڈ 3 پلے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ فون میں ممکنہ طور پر 6 انچ ایمولڈ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن اور اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کار کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود ہو گی۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں ٹربو پاور سپورٹ بھی دی جائے گی۔فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔