اننت پور میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک
حیدرآباد.... آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثہ ضلع اننت پور کے چنا کوتاپلی منڈل کے این ایس گیٹ علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو بس نے ٹکر دیدی۔اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو اننت پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔