Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ شاہراہ پر حادثہ، 2جاں بحق، 6زخمی

مکہ مکرمہ ..... جدہ ، مکہ مکرمہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبدالعزیز بادومان نے عاجل ویب نیوز کو بتایاکہ انہیں اطلا ع ملی تھی کہ اتوار کی علی الصباح مکہ ، جدہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں کئی افراد زخمی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے ابتدائی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ 6 زخمی تھے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د فراہم کرنے کے بعد مکہ مکرمہ کے النور جنرل اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔ حادثہ مکہ ، جدہ شاہراہ پر فقیہ اسکول کے قریب پیش آیا تھا ۔ 
 

شیئر: