بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کے لیے مفید ٹپس
بڑھا ہوا پیٹ اوپر ویٹ دونوں ہی اکثر اوقات پریشانی اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔ موٹاپے کا تعلق روزمرہ کے معمولات سے ہوتا ہے ۔ خوراک کا انتخاب کرتے وقت معیار ، توازن اور تناسب کا دھیان رکھنا اشد ضروری ہے ۔ بڑھے ہوئے پیٹ کو صرف تھوڑی سی کوشش کے ذریعے نارمل روٹین پر واپس لایا جاسکتا ہے ۔ روزانہ نہار منہ ایک گھنٹہ بھاگ دوڑ اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں ۔ چینی ، میٹھے پکوان ، پیزا ، برگر ، کولڈڈرنک ، بیکری مصنوعات ، چٹخارے دار ،بادی اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ سبزیاں ابال کر اور تازہ پھل ملا کر اس میں کالا نمک اور کالی مرچ شامل کرکے بطور فروٹ چاٹ کھائیں ۔ روزانہ دو سو گرام دیسی مرغی کا گوشت ابال کر استعمال کریں ۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس پانی میں ایک گرام ادرک اور دس پتے سبزچاۓ اچھی طرح ابال کر اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر نیم گرم پینا شروع کریں ۔ ان تراکیب پر عمل کر کے دو سے تین ماہ کے اندر اندر بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات مل جائے گی ۔