Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا،پنجاب کے بعد دوسرا بڑا صوبہ

 
کراچی(صلاح الدین حیدر ) صدر ممنون حسین کی فاٹاکے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بل پر دستخط ہوتے ہی، قبائلی علاقوں میں جشن شروع ہوگیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ دھمال ڈالا اور پشتو دھن پررقص کیا۔ اب کے پی کے پاکستان کا پنجاب کے بعد دوسرا بڑا صوبہ ہوگیا۔ کے پی کے اسمبلی میں فاٹا جو انگریزوں کے زمانے سے علاقہ غیر کہلاتا تھا، اور وہاں کے اپنے رسم و روا ج تھے، اب پاکستان کا حصہ یعنی پانچواں صوبہ بن گیا ۔ یہ تبدیلی آئین کی شق میں قومی اسمبلی میں دو تھائی اکثریت سے کی گئی جس پر سوائے جمعیت علماءاسلام اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے باقی تمام دوسری پارٹیوں نے ووٹنگ میں حمایت کی۔ فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں واک آوٹ کیا اور کے پی کے اسمبلی میں ووٹنگ کے وقت ان کے 7 ارکان نشستوں پر بیٹھے رہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ےہ معاملہ ریفرنڈم کے ذریعے حل کرنا چا ہیئے تھا۔ ان کے خیال میں فاٹا کی بڑی اکثریت کے پی کے میںضم ہونے کے خلاف ہے۔ حالانکہ واقعات اور شواہد اس کی نفی کرتے ہیں۔سارے فاٹا میں جو کہ بہت بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔اب وہاں فر نٹیئر کانسٹیبلری جو کہ غلامی کی نشانی تھی ختم ہوگئی اور وہاںپاکستانی قوانین نافذ ہوگئے ۔ یہ وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

شیئر: