Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای وی ایم میں گڑبڑ کیخلاف کارروائی کی جائیگی، الیکشن کمیشن

نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت دیگر ریاستوں میں ہونیوالے اسمبلی وپارلیمانی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ای وی ایم میں گڑ بڑ کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ کمیشن نے بتایاکہ سماج وادی ،آر ایل ڈی اور کانگریس کے وفد نے ووٹنگ کے دوران ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں میں گڑبڑ کی شکایت کی۔ کمیشن نے کہاکہ وی وی پیٹ سے منسلک شکایات کی تصدیق کے بعد ضلع الیکشن کے اہلکاروں نے خرابی دور کرنے کی کوشش کی۔الیکشن کمیشن نے ضلع افسران اور آبزرورز سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پرقانونی  کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -حیدرآباد: فلاحی ٹرسٹ نے کم عمر بیواؤں کے عقد ثانی منصوبے پرکام شروع کردیا

شیئر: