’’پاسپورٹ نہ ملا تو خودکشی کرلونگی‘‘
احمد آباد۔۔۔۔۔۔احمد آبادکی سنتوش بین ہری پرساد نے سشما سوراج کو ٹویٹ کیا کہ اگرپاسپورٹ10جون2018تک نہیں ملا تو15جون 2018کو پاسپورٹ دفتر کے باہر خود کشی کرلونگی۔ اس ٹویٹ پر جیسے ہی وزیر خارجہ سشما سوراج کی نظر پڑی معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ آج ہی سنتوش بہن کو بلاکر حقیقت حال معلوم کرکے فوری رپورٹ پیش کریں۔