Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول نرخوں میں کمی

دبئی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے دوران اندرون ملک پٹرول کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ جاری کردیا جائے گا۔ امارات نے ستمبر کے مہینے میں پے درپے 3بار پٹرول کا نرخ بڑھایا تھا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ماتحت کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک لیٹر سپر98کی قیمت 1.8درہم ہوگی جبکہ نومبر میں اس کی قیمت 1.9درہم تھی۔ پٹرول 95کی قیمت بڑھ کر 1.60درہم ہوگئی ہے ۔ڈیز ل کے نرخ 10فلس کم ہوگئے ہیں۔نئے نرخوں پر عملدرآمد آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: