Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان جمعرات کو وزیر اعظم ہاوس چھوڑ دینگے

اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کو وزیر اعظم ہاوس چھوڑ دینگے۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے جمعرات کو افطار سے پہلے ایوان وزیر اعظم میں شاہد خاقان کو گارڈ آف آرنر پیش کرینگے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا۔مسلح افواج کے تینوں دستے عسکری دُھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے۔شاہد خاقان مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے۔12بجے رات شاہد خاقان وزیر اعظم ہاوس چھوڑ کر اپنی رہائش ایف سیون تھری روانہ ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ یکم اگست2017 سے لیکر اب تک شاہد خاقان نے اپنی فیملی سمیت ایک رات بھی وزیر اعظم ہاوس میں نہیں گزاری۔
 مزید پڑھیں:عوام دھرنے والوں کو ووٹ نہیں دینگے ،شاہد خاقان

شیئر: