عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد...حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پےسے تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا ے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی۔ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پےسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 86 پےسے تک اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی سیمت 5 روپے 25 پےسے بڑھنے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 61 پےسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔