راجدھانی ایکسپریس پر پتھراؤ، 6مسافر زخمی
گیا۔۔۔۔بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے گیا کوڈرما ریلوے کے مانپور جنکشن کے قریب ایک زیر تعمیر پل میں لگی کرین کے ٹوٹ جانے سے آمدورفت رات گئے تک متاثر رہی۔ گیا ہاوڑہ ایکسپریس کو مانپور جنکشن پر روک دیا گیا ۔ ٹرین کافی دیر تک کھڑی رہنے اور اسٹیشن ماسٹر کی جانب سے صحیح معلومات فراہم نہ کرنے پر ٹرین میں بیٹھے مسافروں نے مشتعل ہوکر ہنگامہ برپا کردیا۔ اسی اثناء وہاں سے گزرنے والی راجدھانی ایکسپریس پر ہجوم نے پتھراؤ کردیا جس سے ٹرین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 6 مسافر زخمی ہوگئے۔جی آر پی کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کواسپتال پہنچایا۔ پتھراؤ کرنیوالوں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔