Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دسویں کلاس کے امتحانات میں اچھے نمبر نہ آنے پر 3طلبہ کی خودکشی

    نئی دہلی- - - سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں کلاس کے امتحانات میں اچھے نمبرات نہ لانے سے دل برداشتہ3 طلبانے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ ان تینوں کی شناخت 17سالہ روہت کمار، 15سالہ طالبہ پرگیا پانڈے اور17سالہ طالبہ خوشبو کے طور پر کی گئی ہے۔روہت دہلی کے دوارکا کے ایم آر وویکا نند ماڈل اسکول کا طالبعلم تھا اور اس کو59فیصد نمبر ہی مل سکے تھے۔ 15سالہ پرگیہ پانڈے دہلی کے ہی وسنت کنج کی رہائشی تھی ۔اس کو صرف70فیصد نمبر مل سکے تھے۔وہ ریان انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ تھی۔اس کے والد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں انفورسمنٹ افسر ہیں۔17سالہ خوشبو ڈابری علاقہ کی رہائشی تھی ۔وہ 2مضامین میں فیل ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس نے سینیئرافسر پر لگایا ہراسانی کا الزام

شیئر: