Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل مارکیٹ کی 32018دکانوں پر چھاپے

ریاض .... سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے متعلقہ سرکاری ادارو ںکے اشتراک سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 2018ءسے لیکر تاحال تجارتی مراکز پر 32018چھاپے مارے۔ یہ چھاپے موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مارے گئے۔ 30590ادارے پابند ثابت ہوئے جبکہ 1428ادارے ایسے نکلے جو موبائل مارکیٹ کی سو فیصد سعودائزیشن کی پابندی نہیں کررہے تھے۔ یہ بات وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتاتے ہوئے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 199111911یا ” معا للرصد“ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل مارکیٹ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی شکایت اور استفسارات درج کراسکتے ہیں۔
 

شیئر: